اتحادی حکومت 8 دن بعد وفاقی کابینہ بنانے میں کامیاب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اتحادی حکومت 8 دن بعد کابینہ بنانے میں کامیاب ہوگئی، صدرعارف علوی کے بجائے چیئرمین سینیٹ کل دن گیارہ بجے حلف لیں گے جبکہ مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ نام فائنل کر لئے، جلد سامنے لائیں گے۔ ادھر خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ 14، پیپلز پارٹی 11، جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام کے زاہد اکرم درانی کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں