معاشرے کی فلاح و بہبود اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے، انسانی حقوق بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق بلوچستان کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ادارہ برائے انسانی حقوق بلوچستان اپنی مدد آپ کے تحت غریب مسکین نادار اور مستحق بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لیے تمام مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کرتا ہے اپنے غریب بھائیوں بہنوں اور بچوں کی فلاح سب کی اخلاقی دینی اور معاشرتی ذمہ داری ہے ان سفید پوش مستحقین کی مدد کرنے سے ان کی ضرورت بھی پوری ہو سکے گی اور ان کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوگا اس سلسلے میں انسانی حقوق کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔لہذا مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے گزارش ہے کہ انسانی حقوق جو کہ ہمارا بنیادی جزو ہے انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے آپ کی ضرورت سے زیادہ کپڑے کمبل سویٹرز یونیفارم اسٹیشنری کالین صدقات اور خیرات عطا کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کوئٹہ میں کولیکشن ڈسک کا اہتمام کیا ہے اس سلسلے میں مزید معلومات کیلیے فون نمبر 081-9213172 پر رابطہ کریں اللہ تعالی آپ تمام کو ناگہانی آفات اور مشکلات سے محفوظ رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں