میر چنگیز جمالی،روزی خان کاکڑکی اسپیکر راجہ پرویزاشرف سے ملاقات
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑنے بدھ کواسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و نومنتخب اسپیکر راجہ پرویزاشرف سے ملاقات کی اورانہیں بلامقابلہ اسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران ملک اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


