عبدالعزیز عقیلی کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مطہر نیاز رانا کی جگہ بی ایس 21 کے عبدالعزیز عقیلی کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کردیا۔ عبدالعزیز عقیلی اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیٹیٹو ڈویژن میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ عبدالعزیز عقیلی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جبکہ مطہر نیاز رانا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیکفیشن جاری کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں