حب، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں، ملزمان نے متعدد افراد کو لوٹ لیا
حب (انتخاب نیوز) صدر تھانہ پولیس کی حدود میں ڈاکو راج مسلح موٹو سائیکل سوار ڈاکو ڈیزل کے بیوپاری کو لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس ہاتھ ملتی رہ گئی ایس ایچ او صدر تھانہ حب خود بھی عیدی مہم میں مصروف شہری اور تاجر لٹیروں کے رحم وکرم پر اس سلسلے میں بتا یا جاتا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات گئے حب شہر میں صدر تھانہ کی حدود میں اشوک پمپ کی عقبی سمت سے کار میں سوار آر سی ڈی شاہراہ کی جانب آتے ہوئے ایرانی ڈیزل کے کاروباری علی احمد زہری نامی شخص کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس سے 14 لاکھ روپے نقد رقم اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے واضح رہے کہ حب صدر تھانہ کے موجودہ ایس ایچ او کی نااہلی کے سبب صدر تھانہ کی حدود چوروں ڈاکوؤں اسٹریٹ کرمنلز کی آماجگاہ بن چکی ہے اور صدر تھانہ کی پولیس حالیہ دنوں علاقے میں شہریوں اور تاجران کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بجائے خود عیدی مہم میں مصروف ہے۔


