وزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیراوروفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان بلوچستان کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ان کی جا نب سے آج بلوچستان کے بڑے قومی شاہراہوں کا افتتاح، صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے حوالے سے ان کی خصوصی توجہ کا مظہرہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا نما ئندوں اور پارٹی عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے ہم حکومت میں اس لئے شامل ہوئے تا کہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے معاشی لحاظ سے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے نئی حکومت ملک کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جا نب سے آج دورہ کو ئٹہ اور صوبے کے دو بڑے قومی شاہراہوں کے افتتاح سے عوام کو سفر کرنے میں آسانی ہو گئی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے الیکشن ہی مسائل کا حل ہے، نگران حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کرسکتی، ملک کو پٹڑی پر ڈال کر الیکشن کی جانب جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی دنیا میں تیسرے نمبرپر ہے، عمران خان نے نااہلی اوربدعنوانی کے امتزاج کی تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کرسی کو کاروبار بنایا تھا، عمران خان کو توشہ خانہ سے کمائے مال کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کو رسیدیں تو دینا پڑیں گی، آپ نے 4سال میں 14کروڑ روپے کمائے، عمران خان کو نوکریوں اور50لاکھ گھروں کا حساب بھی دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں