بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں کا انہدام ان کیخلاف گہری نفرت کا مظہر ہے، پاکستان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان نے دلی میں مسلمانوں کی جائیدادوں کےانہدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تشویش ناک واقعہ قانون کے عدم احترام، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف گہری نفرت کا مظہر ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان دلی، بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں کے انہدام پر شدید ترین تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ مسلمانوں کی جائیدادوں کو جہانگیرپوری ، دلی میں منہدم کیا گیا، یہ تشویش ناک واقعہ مکمل طور پر بے حسی کا مظہر ہے۔عاصم افتخار احمد نے کہاکہ یہ تشویش ناک واقعہ قانون کے عدم احترام، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف گہری نفرت کا مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں کی تباہی کا بیہودہ عمل انتہائی افسوسناک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مسلم جائیدادوں کے رہائشیوں کو ان چھت کے بنیادی حق سے محروم کرنا اور انہیں ہندوتوا سے متاثرہ ریاستی مشینری کے رحم و کرم پر چھوڑنا افسوسناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں