کوئٹہ میں عید آتے ہی چور سرگرم، وارداتوں میں اضافہ، شہری لٹنے لگے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عید کے قریب آتے ہی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا شہریوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کوئٹہ کے نواحی علاقے فقیر محمد روڈ اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی اور موٹرسائیکل،موبائل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ سے علاقہ مکنیوں میں شدید تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فقیر محمد روڈ اور گردونواح میں آئے روز شریف شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں ،موبائل فون اوردیگرقیمتی اشیا چھین لی جاتی ہیں پولیس ان واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہیں کہ شہر میں بڑھاتے ہوئے واقعات کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں