7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں ، میری جان کو خطرہ ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (انتخاب نیوز) جو کچھ روضہ رسول کے باہر ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، حکومت مجھے اور عمران خان کو تحریک سے پہلے گرفتارکرنا چاہتی ہے، رانا ثنا کو پٹہ ڈالا جائے یہ خانہ جنگی کرائےگا، مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہباز، نواز، حمزہ اور رانا ثنا اللہ سمیت 7 لوگ ہوں گے، پانچوں ایجنسیز کے سربراہوں کو خط لکھ دیا ہے، میں نے خط لکھا کہ میں قتل کردیا جاﺅں تو ان لوگوں سے تفتیش کی جائے،پہلے ہی کہا تھا کہ مئی کا مہینہ خوفناک ہوگا، راشد شفیق کی رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہا، اچھا ہے وہ دس 15 دن اندر رہے، میں تو ریٹائر ہونے جا رہا تھا لیکن نالہ لئی اور عمران خان کی وجہ سے الیکشن لڑوں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدکی پریس کانفرنس۔
Load/Hide Comments


