عید پر ضرورت مندوں اورمحتاجوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے عید الفطر پر قوم کے نام اپنے پیغام میں اہل وطن اور ملت اسلامیہ کو عید کی دلی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن آپ کو اور آپ کے اہلخانہ کے لیے بڑی خوشی کا باعث بنے انہوں نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ضرورت مندوں اورمحتاجوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور معاشی تنگ دستی کے شکار افراد کا خصوصی خیال رکھیں صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وطن عزیز کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کی تواقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر اقدام کرینگے انہوں نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر بھی اپنوں سے دور رہے کر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں ہم ان تمام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو عید کے موقع پر اپنوں سے دور رہے کر عوام کی سیکیورٹی پر مامور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی سیکیورٹی، تحفظ اور فلاح ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں