اسرائیل امریکی سرپرستی میں دہشتگردی کر رہا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ امت کے مسائل کے ذمہ داربے حس مسلم حکمران،امریکی غلامی ہے مسلم مملکتوں کے وسائل کفارہڑپ کر رہے ہیں جبکہ بدعنوانی،سودی معیشت،سودی قرضے مزید ناسور ہیں۔پاکستان کے مسائل کا حل بھی اسلامی نظام،دیانت دارحکمران اور اسلامی معیشت ہے۔جماعت اسلامی اسلامی پاکستان کے قیام،امریکی غلامی سودی معیشت سے نجات کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی امت مسلمہ کو دین دار غیر ت مند مسلم حکمرانوں کی ضرورت ہے تاکہ مسلم سرزمین مسلم وسائل کو کفار سے واہگزار کیا جائے۔ پاکستانی نااہل بدعنوان سیاستدانوں کی وجہ سے سیاست بدنام تھی اب سیاست کیساتھ پاکستان واسلام کو بھی بدنام کیا جارہا ہے اسرائیلی،امریکی سازشوں کے خلاف منظم ہونے کی ضرورت ہے ہم اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسرائیلی صہیونی دہشت گردی دراصل عالم اسلام پر حملہ ہے۔ جس کا دفاع کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکی سرپرستی میں دہشت گردی کررہا ہے۔ کفار کی ان سازشوں کے خلاف امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یہود وہنود کی سازشوں کو ناکام بنانے،مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کیلئے او آئی سی کو کردار اد اکرنا چاہیے آج کفار چاروں اطراف سے مسلمانوں بلخصوص پاکستان پر حملہ آور ہیں۔ امت مسلمہ کی وحدت ان کی نظروں میں کھٹکتی ہے۔مسلم غیر ت مند حکمرانوں اور حکومت پاکستان اس سارے معاملے کو بھر پور قوت کے ساتھ عالمی سطح پر اٹھائے۔ سفارتی تعلقات کو استعمال کیا جائے۔ محض قرار دادوں کا پاس ہونا کافی نہیں۔ ان سے آگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی فلسطینی سمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مسلم سرزمین مسلم وسائل ہڑپ کر رہے ہیں سودی قرضے دیکر مسلم مملکتوں کو غلام بنایاگیا ہے۔جب تک مسلمان متحد نہیں ہوں گے مسلمانوں کے حکمران غیرت مند،مسلمانوں کے دکھ درد والے نہیں ہوں گے اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں۔


