شہدادپور, باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی, 2 بچے جاں بحق

سندھ کے شہر شہداد پور کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اُلٹ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 25 باراتی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے کے 5 زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے باعث حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں