زرداری کی بریت کیخلاف اپیل ،نیب نے دلائل کے لیے پھر مہلت مانگ لی

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت سے سابق صدر آصف علی زرداری کی چار ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلوں پر نیب نے دلائل کے لیے پھر مہلت مانگ لی چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی نیب نے ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹرز ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے نیب نے گزشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے آخری مہلت ملنے کے باوجود ایک بار پھر التوائ کی درخواست کر دی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس میں ایک ایشو یہ ہے کہ دو اپیلوں میں پراسیکیوٹرز ہی دستیاب نہیں ایک پراسیکیوٹر سروس میں نہیں رہے اور دوسرے پراسیکیوٹر کا ٹرانسفر ہو گیا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پندرہ نومبر 2021 کا آرڈر دیکھا ہے؟ عدالت نے کیا کہا تھا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آج پیش ہو کر التوائ کی درخواست کرنے کا کہا گیا ہے عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ ان اپیلوں کی پیروی میں دلچسپی نہیں رکھتے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایسی بات نہیں اپیلوں پر پیروی چاہتے ہیں عدالت نے کہا کہ آپ نے فیصلہ پڑھا ہے؟ اگر وہ پڑھتے تو شاید اپیلیں ہی نہ دائر کرتے آخری موقع دیا جا رہا ہے، ورنہ یہ تصور کیا جائے گا کہ آپ اپیلیں چلانے میں سنجیدہ نہیں ہیں عدالت نے آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنس سے بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں