نوجوان انقلابی شاعر زین عباس نے مبینہ خودکشی کرلی‘پولیس

لاہور:لاہور کے علاقے ٹاﺅن شپ میں نوجوان انقلابی شاعر زین عباس نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا ءکے حوالے کر دی گئی۔پولیس کے مطابق زین عباس ٹاﺅن شپ میں واقع ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے، انہوں نے خودکشی سے قبل اپنے موبائل فون پر ایک وائس میسج بھی چھوڑا تھا۔ورثا ءنے مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پوسٹمارٹم سے انکار کا بیان دیا جس پر پولیس نے لاش ان کے حوالے کردی جس کے بعد ورثا ءلاش آبائی قصبہ ٹانڈا ضلع گجرات لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں