عمران خان کو کسی اور سے نہیں شاہ محمود اور چودھری فواد سے خطرہ ہے ،قادر پٹیل

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ عمران خان کو کسی اور سے خطرہ نہیں شاہ محمود اور چودھری فواد سے خطرہ ہے، عمران خان تحفے بیچنے کی مہارت رکھتے ہیں موبائل فون بھی بیچے ہوں گے،عمران خان کے فون اگر واقعی چوری ہوئے ہیں تو مطلب یہ ہے وہ ہوش میں نہیں رہتے ۔ پیر کواپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل فون چوری ہونے کے واقعے پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاکہ عمران خان تحفے بیچنے کی مہارت رکھتے ہیں موبائل فون بھی بیچے ہوں گے، عمران خان کے فون اگر واقعی چوری ہوئے ہیں تو مطلب یہ ہے وہ ہوش میں نہیں رہتے۔ انہوں نے کہاکہ دن میں 12 بار عمران خان کی ذہنی کیفیت تبدیل ہوتی ہے ، قادر پٹیل کاکہناتھاعمران خان کو کسی اور سے خطرہ نہیں شاہ محمود اور چودھری فواد سے خطرہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں