ملک ریاض کے لندن سے آنیوالے 145ملین پاﺅنڈ کی تحقیقات کریں گے ،خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے پچھلی حکومت میں برطانیہ میں پکڑے جانے والے 140ملین پاﺅنڈ کے معاملے کی تفتیش کرنے کافیصلہ کیاہے ،عمران خان نے پکڑے جانے والے پیسے بڑی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کی سپریم کورٹ میں واجب الادا رقم میں جمع کرادئےے جبکہ یہ پاکستانی قوم کے پیسے تھے برطانیہ میں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مالک کوسزا کے طور پر دس سال تک داخلہ بند کیاگیامگرپاکستان میں ان کوسزا کے بجائے ان کے پیسے واپس کئے گئے ، سوسائٹی مالک نے عمران خان کی القادریونیورسٹی کے لیے 50کروڑ روپے اور 450کنال زمین عطیہ کی جبکہ فرح شہزادی کو 200کنال زمین دی ۔اس ایوان میں کوئی انٹی اسٹیٹ نہیں ہے، محسن داوڑ ہمارا بھائی ہے، وہ ہم سے زیادہ محب وطن ہے۔پیرکوقومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم دارانی کی زیرصدارت ہوا ۔اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے جے ڈی اے کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہرنے کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں ایک ہی حکومت ہے ۔سندھ میں گونر ہاﺅس کو جیل بنادیا گیا ہے ۔ محسن داوڑ اگر انٹی سٹیٹ ہے تو ایوان میں کیوں آنے دیا جاتا ہے ان کو وزیر کیوں نہیں بنایا جارہاہے ۔قومی اسمبلی میں لیڈر آپ اپوزیشن کیوں نہیں بنایا جارہاہے ۔انٹی اسٹیٹ آدمی ایوان میں کیوں بیٹھے ہیں ۔گورنر ہاوس سندھ کو جیل بنانے اور محسن داوڑ پر جواب دیاجائے۔ ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم دارانی نے کہاکہ قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہوجائے گا ۔ وزیردفاع دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی اے سی کے چیئرمین کا فیصلہ جلد ہوجائے گا ۔اس ایوان میں کوئی انٹی اسٹیٹ نہیں ہے وہ ہمارا بھائی ہے وہ ہم سے زیادہ محب وطن ہے۔ میں نے سیاست میں کسی کو غدار نہیں کہاہے میرے والد پر بھی غداری کا مقدمہ ہوا۔غدار حکمران بن جاتے ہیں اور اس کے بعد دوبارہ غدارو طن جاتے ہیں ۔ہم ایسی رویات بنائیں اور غدار بنانے کی رسم کو ختم کریں ۔گورنر سندھ کے معاملے کا مجھے علم نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت میں 140ملین پاﺅنڈ برطانیہ میں پکڑے گئے اورجن سے پکڑے گئے ان پر دس سال کے لیے برطانیہ میں داخلہ بند کردیا گیایہ پیسے ریاست کے تھے کابینہ کے اندر اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی اور منظوری لے لی گئی کابینہ میں ایجنڈے پر اس ایٹم کی منظوری دی گئی مگر کسی وزیر کو یہ ایجنڈا نہیں بتایا گیا اس ایجنڈے میں کیا تھا ہم اب بتائیں گے یہ کل45ارب روپے بنتے تھے یہ رقم قومی خزانہ میں آنی تھی نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے اس کو ضبط کیا یہ پیسہ پاکستان کے نیشنل بینک میں آئے سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاﺅن کی( بوجھ)لائبلیٹی میں ڈال دیا ۔نیب نے اس رقم کو اپنی ریکوری میں ڈال دیا ۔ بحریہ ٹاﺅن کے ملک ملک ریاض نے روحانیت کی یونیورسٹی جس کے بورڈ میں عمران خان ان کی اہلیہ ودیگر ہیں اس القادر یونیورسٹی کے لیے 50کروڑ کا عطیہ دیا اور450کنال زمین بھی دی ۔ یہ یونیورسٹی آج بھی یونیورسٹی نہیں ہے ،ملک ریاض نے 200کنال زمین بھی فرح شہزادی کودی ۔برطانیہ میں ضبط ہونے والی اورپاکستانی حکومت کو ملنے والی اس ساری رقم کی تفصیلات کئی دستیاب نہیں ہے ۔یہ فراڈ کیا گیا بحریہ ٹاﺅن کے ملک کو نوازاگیا اور ان سے فائدے اٹھائے اس پر ہم تفتیش کررہے ہیں ۔اس کی تفصیلات ایوان میں پیش کردوں گا ۔یہ معاملہ برطانیہ کی حکومت سے بھی اٹھائیں گے ۔برطانیہ نے سزا دی تو عمران خان نے ان کو کیوں سزا نہیں دی ۔عمران خان نے درجنوں وارداتیں کی ہیں ۔ پاکستانی عوام کا پیسہ ہے اس پر عمران خان سے وضاحت مانگیں گے ۔ دال میں کچھ کالا نہیں ہے پوری دال ہی کالی ہے۔اسمبلی کے ریکارڈ پر لانا چاہتاہوں ۔کالی دال کوئی نہیں کھاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں