بلدیاتی انتخابات میں جھوٹی سیاست کا خاتمہ کردیں گے، ضیاءلانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے میر ضیاءلانگو نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی اور الخالد پینل کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کونسلروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات اور خالق آباد کے عوام 29 مئی بلدیاتی انتخابات کا انتظار کریں انہوں نے کہا کہ وہ مسترد شدہ مفاد پرست ٹولے کو بلدیاتی انتخابات میں شکست دے کر ان نا اہل اور جھوٹی سیاست کرنے والوں کو قلات اور خالق آباد سے اپنے عوام کی طاقت سے ہمیشہ کے لیے ان کی جھوٹی سیاست کا خاتمہ کردینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈیرہ جمعہ خان لانگو کی قیادت میں چھپر پیر سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور الخالد پینل کو سپورٹ کرکے جو ترقی گزشتہ نو سال سے قلات اور خالق آباد میں ہوئی ہے اور جاری ہے یہ جھوٹے سیاستدان اپنی جھوٹی سیاست سے قلات اور خالق آباد کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ان جھوٹے سیاستدانوں کو بری طرح سے شکست دے کر ان کو ہمیشہ کے لئے قلات اور خالق آباد سے آ¶ٹ کر دینگے انہوں نے کہا کہ ان ریجیکٹ شدہ عناصر نے گزشتہ ادوار میں وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھ کر عوام کو دھوکا دے کر بھول گئے انہوں نے کہا کہ اب یہ ریجیکٹڈ سیاستدان اب اپنی جھوٹی ساکھ کو چھپانے کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کے پاس صبح و شام چکر لگاتے ہیں تاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ذریعہ سے اپنی رہی سہی عزت بچا سکیں یہ جتنی بھی کوشش کرے لیکن قلات اور خالق آباد کے عوام اب ان جھوٹے سیاستدانوں سے مزید گمراہ نہیں ہونگے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ خاص کر کہ قلات کے باشعور عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ بلدیاتی انتخابات میں ان مفاد پرستوں کو شکست فاشدیں انہوں نے کہا کہ قلات اور خالق آباد کے لوگ باشعور ہو چکے ہیں اور ان کرپٹ و نااہل اور ریجیکٹڈ لوگوں کو پہچان چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں