11روز قبل بیوی کو چھریاں مار کر قتل کرنے والا سفاک شوہر پکڑا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں گیارہ روز قبل بیوی کو چھریاں مار کر قتل کرنے والے سفاک شوہر کو پولیس نے آخرکار گرفتار کرلیا، ملزم وسیم کی گرفتاری حیدرآباد سے عمل میں لائی گئی، ملزم کی حیدرآباد میں موجودگی کے بارے میں پہلے سے گرفتار بہنوئی زبیر نے کی تھی،پولیس کےمطابق ملزم وسیم نے 11مئی کو اپنے رشتہ داروں کے بھڑکانے پر اپنی بیوی فریال کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارکر راہ فرار اختیار کرلی تھی، پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ 2022/802 درج کرکے فرار مرکزی ملزم کے بہنوئی زبیر کو گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں