تشدد و زبردستی سے حقیقی آزادی کی تحریک کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، قاسم سوری
کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ 25مئی کو حقیقی آزادی مارچ کااعلان ہوگیاپنجاب،خیبرپشتونخوا،کشمیر اور گلگت سے انسانوں کا سمندر اسلام آباد آئے گا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لوگ کوئٹہ،کراچی،حیدرآبادسکھر میں ہی بڑے اجتماعات منعقد کرینگے۔موجودہ حکومت امریکی پیٹو بزدلی اور گھبراہٹ میں کوئی کام کیاگیا تو ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم سوری نے کہاکہ 25مئی کو حقیقی آزادی مارچ کااعلان ہوگیاہے پوراپاکستان حقیقی آزادی مارچ کاانتظار کررہے تھے،پاکستان بھر سے انسانوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف آئے گا،بلوچستان اور سندھ کے لوگ اپنے صوبوں کے بڑے بڑے شہروں میں اجتماع کرینگے،عمران خان نے کال دی تھی پورا پاکستان باہر آیا تھا اسی طرح ہم بھی باہر آئیں گے سب لوگ پرامن رہیں گے امپورٹڈ حکومت کوبتاناچاہتاہوں کہ گھبراہٹ کوئی کام بزدلی میں نہ کیاجائے،موجودہ حکومت امریکہ کے پیٹو ہے اپنے آپ کو بچانے کیلئے سب کچھ کرینگے جو جمہوریت اور انسانی حقوق کے خلاف کرینگے تمام تر ذمہ داری آپ پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہاکہ انسان اپنے کرموں سے مرد بنتاہے مونچھے چوہے بلی کے بھی ہوتے ہیں۔صوبائی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ نے پارٹی لیڈرشپ کے گھروں پر چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ امپورٹڈ حکومت نے اقتدار کو بچانے کیلئے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی حرکتیں شروع کر رکھی ہے۔ وفاقی حکومت چادر اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کررہی ہے۔ اس غیر جمہوری امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔ کوئٹہ سے لیکر پورے ملک میں پرامن دھرنے ہونگے۔ تشدد اور زبردستی سے حقیقی آزادی کی تحریک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ چئیرمین عمران خان اور پارٹی لیڈرشپ کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ کل پورے ملک سے لاکھوں افراد پر مشتمل کافلے اسلام آباد کی طرف رخ کرینگے۔ پرامن احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔ ہمارے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچانے کی صورت میں بلوچستان کے تمام اہم شاہراہوں کسی بھی وقت بند کرسکتے ہیں۔ گھروں پر چھاپے اور ہراساں کرنا ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کی بنیادی حقوق کا حصہ ہے۔


