سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیخلاف پارلیمانی اکثریتی گروپ کی بھر پور حمایت حاصل ہے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعدہی بی اے پی کیساتھ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا مجھے اتحادی جماعتوں کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ منحرفین کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کاوشیں بے سود ثابت ہونگی انہوں نے کہا کہ جو منحرف ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے وہ اپنی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بی اے پی کے اکثریتی پارلیمانی گروپ کاکوئی رکن تحریک عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں