بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 29 مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں 32 میں سے صوبے کے 7اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں پر پاک فوج اور ایف سی تعینات ہوگی 914 شہری جبکہ 5345دیہی وارڈز قائم کی گئی ہیں مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پہلی بار 132 خواتین جنرل نشستوں پر انتخاب لڑرہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو صوبائی دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر الیکشن کمشنر آفس کے طاہر حسین اور پبلک ریلیشن آفیسر غوث بخش سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 6259 یونین کونسلوں کی 914 شہری جبکہ 5345وارڈ پر 29 مئی کو بلدیاتی الیکشن کرائے جارہے ہیں۔ 35 لاکھ 52ہزار 398ووٹرز ہیں جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 15لاکھ 46 ہزار 124 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 20لاکھ6ہزار274 ہے جن کیلئے 5ہزار 226پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں بلوچستان کے 7اضلاع انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں جنکے 2 ہزار34 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 1974 حساس اور 1218 نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنز پرایف سی اور فوج تعینات ہوگی۔ 12219 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 6350 مرد ووٹرز کے لئے جبکہ 5869 خواتین ووٹرز کے لئے۔ بنائے گئے ہیں اسی طرح 12219 پولنگ آفیسرز اور 5226 پریزائڈنگ آفیسرز اور 12219 اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر، کاغذات نامزدگی کے حوالے سے شہری حلقوں میں 5939جبکہ دیہی 19802 اور 25741 کاغذات جمع ہوئے جن میں سے منظور اور مسترد ہونے کے بعد 23835 رہ گئے اور اسی طرح ٹوٹل وارڈز کی تعداد 6259 ہیں جن میں سے لوکل گورنمنٹ انتخابات 4456 پر ہوں گے اور 1584 بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 16195امیدوار میدان میں اترے جبکہ ایم سی اور یوسی جن میں عدالت کے حکم کے تحت 102 میں انتخابات ملتوی کئے گئے۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے شہری حلقوں میں 121 بلا مقابلہ اسی طرح دیہی حلقوں میں 1463 ٹوٹل 1584 بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔ جنرل نشستوں پر 132 خواتین حصہ لے رہی ہے 108 خالی نشستیں ہیں۔ انتخابی فہرستوں کی تیاری مکمل ہوچکی ہے سبی اور کیچ کے اضلاع میں جنرل نشستوں پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی خواتین امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے ایک وارڈز پر الیکشن عدالتی حکم پر روک دیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں آج اجلاس منعقد ہوگا جس میں محکمہ داخلہ آئی جی پولیس، ڈی جی لیویز اور ایف سی کمانڈنٹ سمیت دیگر اداروں کے آفیسران شریک ہوں گے اور انتخابات کے حوالے سے 28 مئی کو تمام سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچادیا جائے گا۔ اور تمام عملے کی ڈیوٹیاں لگا کر ان کی تعیناتی کردی گئی ہے۔


