بھانجے کو رشتہ دینے سے انکار، بہنوئی نے سالی پر حملہ کرکے خود کشی کر لی

بہاولنگر میں ایک شخص نے بھانجے کو رشتہ دینے سے انکارپر اپنی سالی پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق فقیر والی میں بہنوئی نے چھریوں کے وار کرکے سالی کو زخمی کیا، سالی کو زخمی کرنے کے بعد ملزم نے زہریلی چیز کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر فقیر والی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی لڑکی کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سالی کی شادی اپنے بھانجے سے کروانا چاہتا تھا اور اسے رشتہ نہ دینے کا رنج تھا، مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں