افغانستان، حملوں میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 23 جنگجو ہلاک

کابل:افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے اور جھڑپوں مین اہم طالبان کمانڈر ملا یعقوب سمیت 23 ہلاک جبکہ جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی نے بتایا کہ صوبہ بلخ کے ضلع کیوشیندی میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ایک اجتماع کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر ملایعقوب سمیت پندرہ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء صوبہ بدخشاں کے ضلع میونجان میں طالبان کے ایک گروپ نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور جھڑپ میں سات طالبان ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان ثناء اللہ روحانی نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپ کے بعد طالبان علاقے سے فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں