بھائی کے جگر کا آپریشن ہوا ہے، وہ بیمار ہے، رہا کیا جائے، لاپتہ دودا بلوچ کی بہن کی اپیل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جامعہ کراچی میں شعبہ فلاسفی کے طالب علم دودا بلوچ کی بہن نے اپنی بھائی کی بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی دودا بلوچ اور اس کے ساتھ کو کراچی سے جبری طور پر سیکورٹی اداروں کی جانب سے گمشدہ کیا گیا ہے جو جامعہ کراچی میں پڑھ رہے ہیں اور تعلیم کے غرض سے کراچی میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی دودا کے جگر کا آپریشن کچھ دن پہلے ہی ہوا ہے اور وہ بیمار ہے انہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔ انہوں نے بلوچ قوم سے اپیل کی کہ میرے بھائی کی بازیابی میں کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں