صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آج بلوچستان کا 2023-22 ء کا بجٹ پیش کیا جائیگا

کوئٹہ:صوبائی کا بینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان اسمبلی کا بینہ کا اجلاس آج دو پہر ساڑھے بارہ بجے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت ہوگا۔اجلاس میں آئند مالی سال 2022-23کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا 580 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گابجٹ اجلاس کے دوران اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کی جانب سے اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہروں کابھی امکان ہے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیر کو وزیر خزانہ و مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران پیش کریں گے، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 195 ارب روپے جبکہ غیرترقیاتی مد میں 385ارب روپے مختص اوربجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کئے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے لئے195ارب روپے جبکہ غیرترقیاتی منصوبوں کیلئے 385 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے،بجٹ خسارہ 100ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے اسمبلی اجلاس کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں