سبی، کورونا کے مریضوں کی تعداد 13ہوگئی

سبی:ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے سبی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے کہا کہ اہمیت زندگی کی ہے اگر زندگی سلامت ہے تو تمام معاملات زندگی خوش اسلوبی سے چلائے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع سبی میں مزید کورونا وائرس کے دو کیس جس میں محکمہ صحت سبی کے ڈاکٹر علی احمد بلوچ اور ٹھیکیدار آفتاب خلجی کے ٹیسٹ مثبت آنے پر مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ مشتبہ افراد کی تعداد آٹھ ہے انہوں نے کہا کہ ان متاثرہ لوگوں سے گزشتہ ہفتہ کے دوران جو لوگ ملے ہیں وہ اپنا ٹیسٹ ضرور کریں یا پھر وہ خود اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں