لکی مروت میں زلزلے سے چھت گرگئی، ایک شخص جاں بحق

پشاور (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلعی لکی مروت میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لکی مروت میں رات گئے زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کاشف عالم مقامی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی تھا اورزلزلے کے وقت سویا ہوا تھا۔پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان اورنوشہرہ سمت خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں