خاران، شدید گرمی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ، برف کی قیمت دگنی

خاران (انتخاب نیوز) خاران میں شدیدگرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری۔ شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث برف فیکٹری و برف فروخت کرنے والے دوکانداروں نے برف کی فی کلو 40روپے رکھ دی خاران کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرخاران سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ قیامت خیزگرمی اور بجلی کی آئے روز لوڈشیڈنگ سے فائدے ا±ٹھانے والے برف فیکٹری و فروخت کرنے والے دوکانداروں کو مخصوص ریٹ پر فی کلو دینے پر پابند کرنے میں کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں