پاکستان نے سندھ کی علیحدگی پسند تین تنظمیوں پر پابندی عائد کر دی مئی 8, 2020مئی 8, 2020 0 تبصرے اسلام آباد: عفاقی حکومت نے سندھ کی علیحدگی پسند تنظیم جئے سندھ قومی محاز اور اس کی دو دیگر تنظمیوں پر پاندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے ایس کیون ایم کے علاوہ سندھو دیش انقلابی آرمی اور سندھو دیش لبریشن آرمی پر بھی پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، یہ فیصلہ انسداد دہشتگردری ایکٹ 1977کے تحت کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے اور ای آر اے اور ایس ایل اے کی سندھ اور بلوچستان میں تخریب کاری کے ثبوت فراہم کرکے بتایا گیا ہےکہ ان عسکریت پسند گروپوں کو سیاسی جئے سندھ محاز(اے) کی حمایت حاصل ہے۔ حساس اداروں نے مذکورہ گروپوں کو سی پیک منصوبے کے لئے خطرہ ہیں۔ ایک سرکاری افسر نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ عسکریت پسند گروپوں کی کارروائیوں کے کافی ثبوت موجود ہیں اور یہ ملک دشمن فورسز کے لئے کام کر ہرے ہیں۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)