مقبول بلوچ پر قاتلانہ حملہ بزدلی ہے، ملزمان کو گرفتار کیا جائے، بی این پی عوامی

خاران (انتخاب نیوز) بی این پی عوامی خاران کے ضلعی آرگنائزر چیئرمین مقبول بلوچ کے گھر کے قریب نامعلوم نقاب پوش افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ اللہ کے فضل سے اس بزدلانہ قاتلانہ حملے سے معجزانہ طورپر بچ گئے۔ چیئرمین مقبول پر قاتلانہ حملہ کی شاید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرکے انکو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے نوجوان رہنما وسیم سالارزِئی نے بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر چیرمین مقبول سالارزئی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے خدانخواستہ کسی قیمتی جان کا نقصان ہوجاتا۔ جو قابل معافی حرکت ہے۔ اللہ پاک کے فضل کرم سے معجزانہ طور پر چیرمین مقبول سالارزئی بچ گئے۔ ایسے بزدلانہ حملے معاشرے میں کئی جرائم کو جنم دیتے ہیں۔ چیئرمین مقبول ایک سیاسی اور خیر خواہ صفت انسان ہے۔ جس نے ہروقت اپنے علاقائی مسائل اور خاران عوام کے حقوق کے خاطر ہر فورم پر بلا خوف دلیری اور بہادری کے ساتھ آواز بلند کرکے جدوجہد کی۔ آج چیئرمین مقبول کو اسی جدوجہد کا صلہ بزدلانہ حملے کی صورت میں مل گیا۔ ہم اتنظامیہ خاران سے پرزور الفاظ میں مطالبہ کرتے ہیں کہ چیئرمین مقبول پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو فورا گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں