بلوچستان:بارش متاثرین کےلئے امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے،ترجمان این ڈی ایم اے
کوئٹہ :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلوچستان کے بارش متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رہائشی خیموں اور نکاسی آب کے پمپس پر مشتمل امدادی سامان فراہم کیا گیا۔این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے بلوچستان اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور بوقت ضرورت ہر ممکن تعاون و امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


