کوئٹہ سی ٹی ڈی کا بی ایل اے سے تعلق کے شبے میں ایک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سی ٹی ڈی بلوچستان کے دعوے کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق کے شبے میں ایک شخص غوث بخش ولد علی خان قوم لانگانی مری سکنہ مری کیمپ ہزارگنجی کوئٹہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ غوث بخش نے ابتدائی تفتیش میں کالعدم بی ایل اے سے وابستگی کی تصدیق کی ہے اور تنظیم کے مختلف افراد اور نیٹ ورکس کے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ غوث بخش نے پچھلے سال ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ جس میں اس نے خود شرکت کی تھی کی تصدیق کی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق غوث بخش سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں