زیارت میں لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کی عدالتی تحقیقات ہوگی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے ملاقات کی ملاقات میں زیارت واقعہ میں لاپتہ افراد کو جعلی واقعہ میں قتل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا گیا، جوڈیشل کمیشن واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے زیارت میں لاپتہ افراد کی ہلاکت سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کامطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ زیارت میں 9افراد کی موت کی اصل وجوہات جاننے کے لئے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے 9 میں سے 5 افراد پہلے سے گرفتار تھے جنہیں مارا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں