خضدار، جے یو آئی کی ریلی کے دوران مشتعل افراد کی راہگیروں سے بدتمیزی

`

خضدار (انتخاب نیوز) جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جے یو آئی تحصیل زہری کے امیر میجر محمد رحیم پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کی عدم گرفتاری اور خضدار میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ و امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک افراد نے راستے میں سے گزرنے والے جعفرآباد کے رہائشی اور اسکی فیملی کے ساتھ بدتمیزی کی اور گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔ محبوب علی اپنی فیملی جس میں ایک مریضہ تھی فوری طور پر کینٹ ہسپتال لے جارہا تھا کہ اچانک ریلی درمیان میں پہنچ گئی محبوب علی نے یہ کہہ کر گزرنے کی کوشش کی کہ مریضہ کو فوری ہسپتال لے جانا ہے جس پر مذہبی جماعت کے کارکنان طیش میں آگئے اور محبوب علی کو خواتین کے سامنے زدوکوب کیا گیا اور گاڑی پر لاٹھیوں سے وار کرکے گاڑی کے سامنے والے شیشے کو توڑ دیا۔ واقعے پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں