کوہلو سبی شاہراہ کا ناقص تعمیراتی کام، مختلف حصے بارشوں سے متاثر
کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو سبی قومی شاہراہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے مختلف مقامات پر شدید متاثر ہوا ہے جس کے بعد صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری کی جانب سے قومی شاہراہ کے مختلف مقامات کوبحال کرنے سمیت سوناری میں قومی شاہراہ کو مستقل بنیادوں پر بنانے کیلئے پیسے جاری کئے گئے ہیں تاہم تعمیراتی میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس سے خدشہ پیدا ہوا ہے کہ قومی شاہراہ کے تعمیر شدہ حصے ایک بار بارش کے پانی اور سیلابی ریلے میں بہہ جائیں گے جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوگا اور دئیے گئے پیسے ضائع ہوں گے کوہلو سبی قومی شاہراہ کو 2015میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے افتتاح کیا تھا جبکہ قومی شاہراہ کی تعمیر این ایل سی نے کی تھی تاہم بدقسمتی غیر معیاری تعمیراتی کام کے باعث قومی شاہراہ چند ہی سال میں ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے اور مختلف پلز و اکثر بیشتر حفاظتی دیواریں بارش کے پانی میں بہہ گئیں ہیں جس سے اربوں روپے سے کے خطیر رقم سے بننے والے قومی شاہراہ غیر معیاری کام کی وجہ سے ناقابل سفر ہوگیا ہے کوہلو کے عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری اور کمشنر سبی ڈیژن سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہ کے متاثرہ حصوں میں غیر معیاری تعمیراتی کام کا فوری نوٹس لیکر متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور شاہراہ میں معیاری کام کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوہلو کوئٹہ کے اہم شاہراہ پر بارشوں کے باوجود شہریوں کی آمد رفت جاری ہو اور لوگ مشکلات سے بچ سکیں جبکہ دوسری جانب کوہلو سبی شاہراہ حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوا ہے جس کے مختلف حصے گران واڈھ،منجھرا اور مختلف علاقوں میں شدید متاثر ہیں جہاں قومی شاہراہ کے حصے بہہ گئیں جن پر تاحال تعمیراتی کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔


