نواب اسلم رئیسانی کی والدہ انتقال کرگئیں، مختلف شخصیات کا اظہار تعزیت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق گورنر نواب غوث بخش رئیسانی کی اہلیہ اور سابق وزیراعلیٰ چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی اور حاجی لشکری کی والدہ وفات پاگئیں۔ مرحوم کو مستونگ میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس حوالے سے سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی، گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی اراکین اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے قائدین، قبائلی عمائدین، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں