لوئر دیر، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
لوئر دیر (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما شدید زخمی ہوگئے۔ لوئر دیر میں ایم پی اے ملک لیاقت کو اپنے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت کے بھائی، بھتیجے اور دو سرکاری محافظ جاں بحق ہوئے۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔
Load/Hide Comments


