بارش اور سیلاب کے بعد گندگی کے ڈھیر، مختلف امراض پھیلنے لگے

نوشکی (انتخاب نیوز) حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد ہرطرف گردو غبار مکھی اور مچھروں کی بہتات سے لوگ شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں، سڑکوں، نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے سڑکوں پر سیلابی ریلوں کے مٹی اور کچرے پڑے رہنے، گردوغبار سے سانس لینا بھی دشوار ہے، الرجی اور دمے کے مریضوں کو سخت تکالیف کا سامنا ہے، سینے دمہ آنکھوں گلہ اور الرجی کے امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے بارشوں کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے لیکن ندی نالوں اور شہر کے نالیوں کچروں کی صفائی کا کام تا حال شروع نہیں کیا گیا انام بوستان روڈ سبزی منڈی کے قریب کئی فٹ تک مٹی اور کچروں کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جن سے تنگ آکر دکانداروں نے جمعرات کے روز سخت احتجاج کیا اپنی دکانیں کاروبار احتجاجا بند کردی اور سڑک پر ٹائر جلا کر آمدورفت بند کر دی دکانداروں نے بتایا کہ 28 جولائی کے سیلاب کے بعد جمع ہونے والے مٹی اور کچروں کو نہ ہٹانے کا کوئی انتظام نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے ہمیں مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے دکاندار بیمار پڑ رہے ہیں یہاں سانس لینا تک مشکل ہوتی جارہی ہے مظاہرین میونسپل کمیٹی کے چیف کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں