بیلہ، آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

بیلہ (انتخاب نیوز) آر سی ڈی شاہراہ پر حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی 1122بیلا نے ریسکیو کیا تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی خونی آر سی ڈی شاہراہ نمی بیلا کے مقام دو ٹرکوں میں تصادم کے نتیجے میں ٹرک نمبر TKF785 میں سوار شوکت ولد ریحان قوم بنگلزئی سکنہ دشت کوئٹہ جاں بحق اور لیاقت ولد ریحان بنگلزئی ساکن دشت کوئٹہ زخمی ہوگئے میڈیکل ایمرجنسی ریسپونس سینٹر 1122بیلا کے رضاکاروں نے ریسکیو کیا اور نعش و زخمی کو سول اسپتال بیلا پہنچایا حادثے کی وجہ ٹرک کا بریک فیل ہونا بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں