حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے، عمران خان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) دارالحکومت اسلام آباد ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کی ریلی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں شہباز گل کیلئے احتجاجی ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت۔ عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل پر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تشدد کیا گیا۔ شہبازء گل پر تشدد کرکے لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی گئی۔ شہباز گل پر تشدد ہوسکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے، شہباز گل پر کیس ہوسکتا ہے تو فضل الرحمن، شہباز شریف اور دیگر پر بھی کیس ہوسکتا ہے۔ عمران خان کا حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان۔ ہم سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے جارہے ہیں، پوری قوم اس وقت سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ طاقتور نے دکھا دیا کہ وہ قانون سے اوپر ہے، یہ ملک کا مسئلہ ہے، ضروری ہے عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔ 25 مئی کو ہم پر ظلم کیا گیا تاکہ ہم ان چوروں کو قبول کرلیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے کل لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان، جلسے میں پورا روڈ میپ دینے کا عندیہ۔


