پاک ایران بارڈر ٹریڈ، مشترکہ اجلاس میں مزید پوائنٹس کھولنے پر اتفاق
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلع کیچ کے پاک ایران بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے ایرانی اور پاکستانی حکام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ بارڈر ٹریڈ سمیت سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیاکہ ان کو حل کرنے اور نمٹانے کی فوری کوشش کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ اور ایف سی میجر عامر کا پاک ایران ردیگ بارڈر پر ایرانی حکام نے والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر کیچ پاکستان سے مقامی افسران اے سی تمپ صادق کبدانی، ڈائریکٹر انڈسٹریل مکران زون فہد رحیم، تحصیلدار فاروق بلوچ اور دیگر موجود تھے۔ دونوں حکام کے درمیان پاک ایران بارڈر پر مزید پوائینٹس کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ڈی سی کیچ میجر بشیراحمد بڑیچ نے ایران بارڈر پرکپکپار،آپسار،دشتک اور گریبون پوائینٹس کو تجارت کیلئے کھولنے پر زور دیا جس پر ایرانی حکام نے بھی اتفاق کیا۔
Load/Hide Comments


