قطر کی پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی گیس فراہمی پر آمادگی

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے پاکستان کو یومیہ 3 سے4 ہزار ٹن مائع پیٹرولیم گیس ایل پی جی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے۔ زیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا۔ مصدق ملک کے مطابق قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم کے مطابق قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرےگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قطر سے ایل پی جی درآمد کرنے کیلئے جلد میکنزم طے کرنے پر بات چیت شروع ہو جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں