بھارت ، لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے پر بی ایس ایف کے دو اہلکار گرفتار
کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شمالی ضلع24پرگنہ کے علاقے بگڈا میں ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے پر بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)کے دو اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کی 68ویں بٹالین کے دو اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایس پی چیرو اور سپاہی الطاف حسین نے ایک کمسن لڑکی کو جمعرات کی شب کو جیت پور کے قریب ایک کھیت میں لے جانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے اگلے دن جمعہ کو متاثرہ لڑکی بگڈا تھانے پہنچی اور شکایت درج کرائی ۔ جس کے بعد پولیس نے دونوں اہلکاروںکو گرفتار کر لیا۔
Load/Hide Comments


