بھارتی وزیراعظم کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سےنقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب کے بعد معمولات کی جلد از جلد بحالی کیلئے پر امید ہیں۔
Load/Hide Comments


