سیلاب متاثرین کیلئے قرض بھی لینا پڑا تو لوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اگر قرض بھی لینا پڑا تو لوں گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ افراد کو تباہ ہونے والے گھر دوبارہ بناکردیں گے اگر ہم نے سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کی تو وہ اگلے 20سال تک دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑے نہیں ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ متاثرین کی ہرممکن امداد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے تک وہ چین سے نہیں بیٹھے گے اگر اس کیلئے قرض بھی لینا پڑا تو لیں گے۔
Load/Hide Comments


