بھارت جی ڈی پی میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا

اسلام آباد: بھارت مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے لحاظ سے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے لیکن خوشحالی کے معاملے میں غریب انڈیا اب بھی برطانیہ سے 20 گنا پیچھے ہے۔۔بلومبرگ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 کے آخر میں انڈیا نے برطانیہ کو جی ڈی پی کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا تھا، انڈیا کی معیشت اس سال مارچ کے آخر میں 854.7 بلین ڈالر کی تھی، جب کہ برطانیہ کی معیشت 816 بلین ڈالر تھی۔ بھارت کی راہ میں بڑی رکاوت انتہائی کم فی کس آمدنی ہے۔برطانیہ کی آبادی تقریباً 67 ملین ہے اور اندازوں کے مطابق اس وقت انڈیا کی آبادی تقریباً 138 کروڑ ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ انڈیا کا برطانیہ سے بڑی معیشت بننا کوئی بڑی بات نہیں ہے کیونکہ انڈیا خوشحالی کے معاملے میں اب بھی برطانیہ سے 20 گنا پیچھے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں