بلوچستان تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، یہ انہتائی سخت وقت ہے لیکن ہماری عوام نے اس سخت وقت صبر کیا اور صوبائی حکومت نے بھی اس وقت میں اپنی عوام کا بھرپور ساتھ دیا ابھی بھی عوام خود کو تہنا نہ سمجھے صوبائی حکومت اپنے متاثرہ عوام کے ساتھ کھٹری ہے اور متاثرین کی مدد و بحالی ہم سب کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ مشیر داخلہ نے کہاکہ مشکل وقت میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے صوبائی حکومت تمام وسائل کا استعمال یقینی بنارہی ہے اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد، تحفظ اور انہیں سہولیات دینے کیلئے دیگر ضلعی و حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے کے افسران، جوان صوبہ بھر میں سیلاب زدگان کی معاونت کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں اور قلات، صحبت پور، جھل مگسی، نصیر آباد، سمیت دیگر متاثرہ اضلاع میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متحرک ہے۔ مشیر پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو ریلیف ورک میں محکمہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ،پولیس،لیویز ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، افسران،اہلکار دیگر وسائل ریسکیو ورک میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے سیلاب کے دوران ریسکیو ورک میں اچھی کارکردگی کرنے والے محکمہ پی ڈی ایم اے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ وہ خدمت خلق کے جذبے سرشار ہوکر متاثرین کی خدمت و مدد میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی خدمت و سہولت کیلئے سرگرم رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں