چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے سے 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سیچوان (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوچکی ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں