ترکی سے دو کنٹینرز امدادی سامان براستہ ایران تفتان پہنچ گئے
چاغی (انتخاب نیوز) سیلاب متاثرین کے لئے ترکی کے دو کنٹینرز امدادی سامان تفتان بارڈر پہنچ گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق برادر ملک ترکی کی جانب سے بھیجے گئے دو کنٹینرز سامان ایران کے راستے سے تفتان بارڈر پہنچ گئے۔ تفتان بارڈرز سے دونوں کنٹینرز اندورن ملک روانہ کردیا گیا، جس میں خیمے ودیگر ضروری سامان سیلاب متاثرین کیلئے ترکی کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


