امریکا نے نائن الیون کا ڈرامہ رچا کر مسلم ممالک کو بے امنی کی آگ میں جھونکا، مولانا لونی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام( نظریاتی )پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نائب امیر مولانا عزیز احمد شاہ امروٹی مولانا قاضی شمس الحق مولانا قاری محمداکمل قاضی گل الرحمن نکیال حاجی حیات اللہ کاکڑ مولانا حافظ خیر محمد مفتی فدا الرحمن ڈاکٹر محمودالحسن ودیگر نے کہا کہ امریکہ نے نان الیون کا عالمی ڈرامہ رچا کر دہشت گردی کے نام پر امریکہ نے نائن الیون کا ڈرامہ بنا کر اسلام اور مسلمان کے خلاف دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کرکے مسلم دنیا پر دہشت گردی کا لیبل لگوانے کی سازش کرکے خطے کو بدامنی کی آگ سے راکھ کردیا۔ دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں مسلم ممالک کو تاراج کیا گیا مسلمانوں کو دہشت گرد بنا کر ہزاروں ٹن بارود اور بم برسا کر لاکھوں انسانوں کو خون میں نہلا دیا ہے۔ اور نان الیون ڈرامہ کا 22 سال میں بھی ثبوت پیش نہ کرسکا انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں آج بھی مسلمان کچلنے کے لیے وہ اپنی پوری قوت صرف کر رہی ہیں اور مسلم ممالک کو اپنی سپر پاور ہونے کا ڈراوا دے کر انکے وسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے لیکن اقوام متحدہ کو امریکہ کی جارحیت سے باعث بننے والی بین الاقوامی دہشت گردی ان کو دکھائی نہیں دیتی اقوام متحدہ کا کردار تو صرف امریکی کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں رہ گیا لیکن ساتھ ساتھ او آئی سی بھی مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرنے سے زیادہ کردار ادا کرنے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ دوبارہ خطے میں امن تباہی اور بربادی پھیلانے کی سازشیں اور معاشی پیچیدگیوں کو جنم دیا جارہا ہے۔ بدامنی کی منظم منصوبہ بندی ہورہی ہے امریکہ کی بدامنی سے پورا خطہ اور اسلامی ممالک امن کے حوالے سے بہت بڑے خطرے سے دوچار ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں